قیدی کو جیل سے عدالتی حکم کے بغیر رہا کرنے کا انکشاف

لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے کے کئی مقدمات میں ملوث قیدی شوکت حیات کو ملیرجیل سے رہا کیاگیا


Arshad Baig April 01, 2018
مرغی کے کاروبار کے حوالے سے شوکت کو لاکھوں روپے کا مال دیا تھا، 95 لاکھ کے چیک دیے جو باؤنس ہوگئے،مدعی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے کے کئی مقدمات میں ملوث قیدی شوکت حیات کو عدالت کے حکم کے بغیر جیل سے رہا کرنے کا انکشاف ہواہے۔

تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں 95 لاکھ روپے کے بوگس چیک دینے کے الزام میں جیل میں قید ملزم شوکت حیات کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا اور انکشاف کیا کہ اس کیس میں ملزم سے تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

جیل حکام نے ملزم کی جیل میں موجودگی سے آگاہ کیا، تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، فاضل عدالت نے ملزم سے جیل میںتحقیقات کرنے اور ملزم کے پی او آرڈر جاری کیے تھے جسے جیل حکام سے وصول کرایا گیا تھا بعدازاں تھانہ شاہ لطیف اور تھانہ شرافی گوٹھ کی عدالتوں نے ملزم کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

جیل حکام نے اس کیس میں بھی عدالت کے حکم کے بغیر قیدی شوکت حیات کو اپنی مرضی سے رہا کر دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ قیدی جیل سے فرار ہوگیا ہو،ملزم متعلقہ عدالتوں سے بھی مفرور ہے،عدالت نے ملزم کے پی او آرڈر جاری کیے اور رپورٹ طلب کرلی۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں مدعی مقدمہ نور زادہ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ مرغی کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے اس مد میں ملزم کو لاکھوں روپے کا مال دیا تھا،رقم کی ادائیگی پر ملزم شوکت حیات نے مختلف اوقات میں 95 لاکھ سے زائد کے مقامی بینکوں کے بوگس چیک دیے جو باؤنس ہوگئے تھے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شعبہ تفتیشی افسر کو دی تھی،ملزم کے خلاف تھانہ شاہ لطیف اور شرافی گوٹھ میں بھی لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج ہیں۔

ملیرکی 2عدالتوں نے غائب قیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

جوڈیشل مجسٹریٹس ملیر کی عدالتوں نے کروڑوں روپے فراڈکیس میں ملوث ملزم شوکت حیات کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں،ملزم کے خلاف تھانہ شاہ لطیف اور شرافی گوٹھ میں تاجروںکوکاروبار مد میں رقم کی ادائیگی کے لیے کروڑوں روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج ہیں،ان عدالتوں نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،رہائی کے بعد ملزم عدالتوں سے مفرور ہوگیا۔

ملزم کے خلاف 3تھانوں میں ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج ہیں

ملزم کے خلاف 3تھانوں میں ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج ہیں ،قیدی عادی ملزم ہے، تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شوکت حیات کے خلاف 3 تھانوں میں ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں مقدمہ الزام 38 جس میں تاجر نور زادہ کو 95 لاکھ روپے کا چونا لگایا جبکہ تھانہ شاہ لطیف میں بھی ایف آئی آر 38/2018 ہی ہے جس 80 لاکھ سے زائد جعلی چیک دینے کا الزام ہے۔

تھانہ شرافی گوٹھ میں بھی مدعی کو لاکھوں روپے کا بوگس چیک دینے کا الزام عائد ہے ایک ہی نوعیت کے مقدمات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیدی عادی ملزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |