سوہائے علی ابڑو کی ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ 20 اپریل کو نمائش کیلیے پیش ہوگی

پروجیکٹ کی کہانی اورفنکاروں کی پرفارمنس بہت جاندار،کوشش کی ہے شائقین کوبہترین فلم دیکھنے کا موقع ملے، اداکارہ


Showbiz Reporter March 30, 2018
کثیر سرمائے سے تیار ہونیوالی بالی ووڈ فلموں کامقابلہ ناممکن نہیں‘ تھوڑی سمجھداری کی ضرورت ہے‘اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو کی نئی فلم ''موٹرسائیکل گرل'' آئندہ ماہ 20 اپریل کونمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

'' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے سوہائے علی ابڑونے کہا کہ اچھی اور معیاری فلمیں ہی پاکستانی سینما کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستانی فلموںکو بہترین رسپانس ملا ہے اور آنے والے سالوں میں انشاء اللہ پاکستانی فلم نہ صرف پاکستانی سینما میں بھرپورانداز سے راج کرے گی بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی اس کی ایک الگ پہچان ہوگی۔

سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ اس وقت پاکستانی سینما میں صرف اچھے اورمعیاری پروجیکٹ دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بالی وڈ کے معروف ستاروں کی کثیرسرمائے سے بنائے گئی فلمیں نمائش کیلیے پیش کی جارہی ہیں، ایسے میں ہمارا مقابلہ ایک دوسرے کے ساتھ توہوگا ہی لیکن سب سے زیادہ ٹف ٹائم بالی وڈ فلمیں دے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس صورتحال میں مقابلہ کرنا اوراپنی جگہ مشکل ٹاسک ضرور ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔ اس کیلیے ہمیں صرف تھوڑی سی زمہ داری اورسمجھداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج جن ممالک کی فلم انڈسٹریاں صف اول میں شمار ہوتی ہیں، وہ بھی کبھی بالکل نئی تھیں یا پھران کوبھی مقام پانے میں وقت لگا۔ ہمیں کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا ہونے کے بجائے بس اچھا کام کرنے پرتوجہ دینی ہے۔ اس کے مثبت نتائج ہمیں جلد تونہیں لیکن آئند چند برسوں میں ضرور مل جائیں گے۔

سوہائے علی ابڑو نے بتایاکہ میرا نیا پروجیکٹ ''موٹر سائیکل گرل'' آئندہ ماہ ریلیز ہو گا۔ اس پروجیکٹ کی کہانی اور ساتھی فنکاروں کی پرفارمنس بہت جاندار ہے۔ ہم سب نے مل کر یہ کوشش کی ہے کہ شائقین کو اچھی اور معیاری فلم دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں