2 ماہ کیلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 اپریل کو متوقع

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا


Sana News April 08, 2013
اسٹیٹ بینک تمام موجود اندرونی اور بیرونی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کا اعلان کرے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کیلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 اپریل کو متوقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کراچی ہیڈ آفس میں بنیادی شرح سود کے تعین کیلیے گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔ جس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود ساڑھے 9 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔



رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 7.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے مقررہ ہدف9.5 فی صد سے کم ہے۔ اسٹیٹ بینک تمام موجود اندرونی اور بیرونی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کا اعلان کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں