فلپس کمپنی نے نام بدلنے کا اعلان کردیا

آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کے لیے تجویز 15 مئی کو اسٹیک ہولڈرز کے سالانہ اجلاس عام میں پیش کی جائے گی


Business Desk March 23, 2018
معروف بین الاقوامی لائٹنگ کمپنی فلپس نے اپنا نام بدل کر ’سگنی فائی‘ (Signify) رکھنے کا اعلان کردیا، فوٹو: انٹرنیٹ

معروف بین الاقوامی لائٹنگ کمپنی فلپس نے اپنا نام بدل کر 'سگنی فائی' (Signify) رکھنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے مطابق نیا نام رکھنے کے لیے فلپس لائٹنگ این وی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کے لیے تجویز 15 مئی کو اسٹیک ہولڈرز کے سالانہ اجلاس عام میں پیش کی جائے گی۔ نیا کمپنی نام اس حقیقت سے ابھرا ہے کہ لائٹ ایک ذہین زبان بن گئی ہے جو رابطے کے ساتھ معنی سمجھاتی ہے۔ کمپنی رائل فلپس کے ساتھ موجود لائسنسنگ ایگریمنٹ کے تحت فلپس برانڈ کا استعمال جاری رکھے گی جو دنیا میں سب سے قابل بھروسہ برانڈ ہے۔

فلپس لائٹنگ کے سی ای او اریک رونڈولیٹ نے کہا کہ ہم ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اور اقدام کے طور پر اپنے نئے کمپنی نام کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہو رہے ہیں، ہمارا نیا کمپنی نام ہمارے اسٹریٹجک ویژن کا واضح اظہار اور نئے کارپوریٹ لک کو متعارف کرانے کے لیے شاندار مواقع کے ساتھ ہمارا اپنا منفرد احساس ہے جو اپنے 32 ہزار ملازمین کو مزید متحد کرنے کا باعث ہوگا۔

سی ای او نے کہا کہ ہم فخر کے ساتھ اپنی مصنوعات کے لیے فلپس برانڈ کا استعمال جاری رکھیں گے۔ فلپس لائٹنگ کی جڑیں 125 سال سے بھی قبل اس کاروبار میں ہیں جو 1891ء میں اینڈہوئن کے ڈچ قصبے میں فیڈرک اور گریرارڈ فلپس نے قائم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |