صرف میں ہی نہیں کئی دیگر سیاستدان بھی جورو کے غلام ہیں اعتزاز احسن

انگریزی ادب کا معروف ڈرامہ نگار شیکسپیئر بھی جورو کا غلام تھا۔ اعتزاز احسن


Sana News April 07, 2013
انگریزی ادب کا معروف ڈرامہ نگار شیکسپیئر بھی جورو کا غلام تھا۔ اعتزاز احسن فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ اکیلے نہیں صدرآصف زرداری،نوازشریف،عمران خان اورمولانا فضل الرحمن سمیت سب جورو کے غلام ہیں۔

لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفترمیں اپنی اہلیہ بشری اعتزاز کے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پرصحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ بھی جورو کے غلام ہیں اس لیے بیگم کے کاغذات خود جمع کرانے آئے ہیں،اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے انھوں نے کہاکہ انگریزی ادب کا معروف ڈرامہ نگار شیکسپیئر بھی جورو کا غلام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں