سپریم کورٹ کی ہدایات پر قائم کمیٹی بنی گالا تعمیرات کا 2 ماہ میں حتمی فیصلہ کرے گی

زون 4کے زوننگ ریگولیشنز میں ترمیم کا فیصلہ سی ڈی اے کا بورڈ کرے گا، ذرائع


Iftikhar Chohadary March 17, 2018
سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے 7 رکنی کمیٹی قائم کی۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قائم 7 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنی گالا کی تعمیرات کا آئندہ دوماہ میں فیصلہ کرے گی۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے کیڈ کی سربراہی میں قائم 7 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی زون 4 میں واقع تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھرسمیت پورے بنی گالاکی تعمیرات کوریگولرائزکرنے کے بارے میں آئندہ دوماہ میں فیصلہ کرے گی جبکہ باقی زون 4کے زوننگ ریگولیشنز میں ترمیم کافیصلہ سی ڈی اے بورڈ کریگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں سی ڈی اے کی ہنگامی طور پر لانچ کی گئی 750پلاٹ کی اسکیم پارک انکلیوکولانچ کرنے کے لیے قانونی تقاضہ پوراکرنے کی خاطرسی ڈی اے زوننگ ریگولیشنز1992ء میںسی ڈی اے بورڈنے سال 2010ء میں ترمیم کرکے اجازت دی تھی کہ زون 4جس میں بنی گالا،علی پور،چک شہزاد اوراول ٹاؤن سمیت دیگر علاقے تھے میں سرکاری ہاؤسنگ اسکیمیں بن سکتی ہیں جس کے بعدپارک انکلیوکولانچ کردیاگیا لیکن اس وقت سی ڈی اے حکام نے یہ نہیں سوچاکہ وہاں پرتمام زمینیں سی ڈی اے کی ایکوائرشدہ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں