سیکیورٹی اداروں کی قذافی اسٹیڈیم میں مشقیں جاری

لاہور میں میچز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تزئین وآرائش کا بیشتر کام مکمل۔


4 اور 6ہزار کے ایلمنیٹر میچز ٹکٹوں میں شائقین زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل تھری کے لاہور میں میچز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ وینیو کی تزئین وآرائش کا بیشتر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں رواں ماہ شیڈول پی ایس ایل تھری کے ایلمنیٹر میچز سے قبل تیاریوں میں تیزی آگئی ہے، گراؤنڈ کا بیشتر کام اور وینیو کی تزئین و آرائش بھی مکمل کرلی گئی جب کہ روزانہ صفائی ستھرائی بھی ہو رہی ہے، اطراف کی سڑکیں چمکا دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں نے مشقوں میں حصہ لیا، رینجرز، پنجاب پولیس، الیٹ، ڈولفن فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے ریہرسل مکمل کرلی، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی موجود تھیں جب کہ 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار میچز کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ہوںگے۔

اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہاکہ پی ایس ایل میچز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین صفائی ستھرائی کا کام کر ہے ہیں، شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلیے انتظامات کا آغاز بھی کر دیا گیا، تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے تیاریوں کو بر وقت مکمل کریں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے،فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہونا ہے، لاہور میں شیڈول میچز کے ایک ہزار روپے مالیت والے تمام ٹکٹ پہلے روز ہی فروخت ہوگئے تھے تاہم 4 اور 6ہزار کے ٹکٹ اب بھی دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق مہنگے ٹکٹوں میں شائقین زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے جب کہ گزشتہ سال پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں بھی یہی صورتحال تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |