نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2300 دہشت گرد ہلاک 7 ہزار گرفتار

نفرت انگیز تقاریر پر 21 ہزار مقدمات درج کیے، نیکٹا رپورٹ


Iftikhar Chohadary March 05, 2018
مشکوک سرگرمیوں پر 3 ہزارسے زائد افراد کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں اورسیکیورٹی آپریشنز میں مجموعی طور پر2300سے زائددہشت گرد ہلاک جب کہ 7 ہزار گرفتار کر لیے گئے۔

ملک بھرسے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 20 ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال میں مددگار ثابت ہونے والے 9 ہزار آلات بھی ضبط کیے گئے، نفرت انگیز تقاریر پر21 ہزار مقدمات درج کیے گئے، نفرت انگیز مواد، تقاریر اور سی ڈیز رکھنے والے 300سے زائد دکانوں و مقامات کوسیل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کونیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے نیکٹاکی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں 8509 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، قانون نافذکرنیوالے اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر مشکوک سرگرمیوں پر3ہزارسے زائد افراد کی نقل وحرکت پرپابندی لگادی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں