مچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کے اغوا و زیادتی کا انکشاف

مچھلیوں کا شکار کرکے واپس آنیوالی لانچ پرچھاپہ ماراگیا،3ملزمان پکڑے گئے تھے،بچے بازیاب،طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق


Arshad Baig February 25, 2018
ملزمان ساحل سمندر پر سیروتفریح کی غرض سے آنے والے بچوں کو اغوا کرتے تھے،عبدالغنی،مصطفی اور عبداللہ کا ریمانڈ فوٹو: فائل

بچوں کو مچھلیوں کے شکارکا جھانسہ دیکر اغوا اور زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

پولیس نے منظم گروہ کے تین ارکان کوگرفتارکرکے بچوں کو بازیاب کرا لیا،پولیس نے تین رکنی گروہ کو عدالت میں پیش کردیا،ہفتے کو تھانہ ڈاکس پولیس کے انوسٹی گیشن پولیس انسپکٹر راجہ انصار انور نے کم سن بچوں کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار عبدالغنی،مصطفیٰ اورعبداللہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا،اس موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ تینوں ملزمان کا منظم گروہ ہے ملزمان ساحل سمندر پر سیروتفریح کی غرض سے آنے والے بچوں کو اغوا کرتے تھے،بچوں کو مچھلیوںکا شکارکرنے کا جھانسہ دیکر اغواکرتے تھے،لانچ میں بٹھا کر کھلے سمندر میں لے جاتے تھے۔

کئی روز تک یرغمال بنا کر زیادتی کرتے تھے،بچوں کے اغوا کے متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ، بچوں کے اغواکی شکایت بڑھتی جا رہی تھی جس پر انویسٹی گیشن ٹیم نے سخت کارروائی کی،مچھلیوں کا شکار کرکے واپس آنے والی لانچ پر چھاپہ مارا ،متعدد بچوں کو بازیاب کرا لیا،گروہ کے تین ارکان ماہی گیروںکو گرفتارکیا گیا،دوران تفتیش ملزمان کے منظم گروہ نے جرم کا اعتراف کیا،بچوں کاطبی معائنہ کرایا گیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی بھی ثابت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |