زیریں سندھ دفاتر پر حملوں کیخلاف حیسکو ملازمین کی ہڑتال

حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،بدین،نوابشاہ،سانگھڑ، ٹنڈوآدم،شاہ پور چاکر،تلہار اور ماتلی میں یوم احتجاج،دفاترکو تالے لگادیے


Nama Nigaran/Numainda Express August 09, 2012
حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،بدین،نوابشاہ،سانگھڑ، ٹنڈوآدم،شاہ پور چاکر،تلہار اور ماتلی میں یوم احتجاج،دفاترکو تالے لگادیے فائل فوٹو

RATODERO: پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین نے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ حیسکو دفاتر پر حملوں،ملازمین کو بونس کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات منظور نہ کیے جانے کے خلاف یوم احتجاج منایا ، حیسکوکے تمام دفاترکی تالا بندی کرکے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔حیدرآباد میں حیسکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کی اور واپڈاکے تمام دفاترکی تالا بندی کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی، اقبال قائم خانی ودیگر رہنمائوںکی قیادت میں مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عبدالطیف نظامانی نے اعلان کیاکہ اگر مزدوروںکے مطالبات تسلیم نہیںکیے گئے تو ملک بھرکی بجلی بند کردیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے ذمے دار واپڈا ملازمین نہیں ، عوام واپڈا دفاتر وگاڑیوںکو جلانا بند کریں، لوڈ شیڈنگ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکا نتیجہ ہے، احتجاج ایوان صدر، وزیر اعظم ہائوس، وزیروں اور مشیروںکے گھروںپرکیا جائے۔انھوں نے کہاکہ محدود فری یونٹ ملازمین کا حق ہے اگر حکومت عوام سے مخلص ہے تو وزیروں اور مشیروںکو دی گئی پر تعیش سہولتیںختم کرے۔

نظامانی نے کہاکہ منظور شدہ بونس این ٹی ڈی سی، واٹر ونگز،جینکوون، ٹو اورفورکے ملازمین کو نہیںدیا جا رہا ۔ریلی میں اعظم خان،ملک سلطان، سراج احمد، عامر پیرزادہ، یوسف خان، وحید احمد، سید ناظم شاہ، رئوف صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیںبدین، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ، سانگھڑ،شاہ پور چاکر، ٹنڈو آدم، تلہار اور ماتلی میں بھی حیسکو ملازمین نے دفاترکی تالا بندی کر کے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو ملازمین کو فوری تحفظ فراہم کرکے حیسکوکے فنڈز دوبارہ سندھ منتقل کیے جائیں اور ملازمین کو عید سے قبل ایک مہینے کا بونس دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |