کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے تحت پاکستان کا دنیا بھر میں تشہیری مہم کا فیصلہ

مختلف شہروں میں کشمیریوں کے حق میں سڑکوں پر ہورڈنگز اور بینرز بھی اویزاں کیے گئے ہیں۔


Asim Shahzad February 04, 2018
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قرار دادمنظور کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

یوم کشمیر 5 فروری کو اس سال بھارت پر بین الاقوامی سیاسی و سفارتی دباؤ بڑھانے اور تشہیر مہم کیلیے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور مظاہرے کرنے کا فیصلہ، سیاسی ومذہبی جماعتیں، تاجر تنظیمیں، اراکین پارلیمنٹ، طلبا تنظیمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے شریک ہوں گے۔

یوم کشمیر 5 فروری کو اس مرتبہ بڑی سطح پر منایا جا رہا ہے جس کے تحت پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس 5 فروری کو بلایا گیا ہے جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قرار دادمنظور کی جائیگی جبکہ تمام شہروں اور قصبوں میں ریلیاں اور جلوس ہونگے۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے موچی گیٹ پر بڑے جلسہ کا اہتمام کیاہے جس سے سابق صدر آصف زرداری خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن ،ق لیگ ،پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، یو تھ فار کشمیر، جماعت الدعوۃ ، کشمیری لبریشن فرنٹ اور طلبا تنظیمیں الگ الگ سطح پر ریلیاں نکالیں گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت مختلف شہروں میں کشمیریوں کے حق میں سڑکوں پر ہورڈنگز اور بینرز بھی اویزاں کیے گئے ہیں جبکہ بھارت کے طرف سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں پر ظلم وستم اور سکھوں کی علیحدہ ملک خالصتان کیلئے بین الاقوامی سطح پر مختلف ملکوں میں مہم بھی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں