کنسلٹنسی فرموں سے ہوشیار رہیں جرمن سفارتخانے کا پاکستانی طلبہ کومشورہ

اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کیلیے کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، ترجمان جرمن سفارتخانے


نوید معراج January 25, 2018
اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کیلیے کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، ترجمان جرمن سفارتخانے۔ فوٹو فائل

جرمن سفارتخانے نے پاکستانی طلبہ کو جرمنی کے ویزوں کی پیشکش کرنے والی مختلف اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں سے خبردارکیا ہے۔

جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ بعض اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں یاکنسلٹنسی ایجنسیوں کی جانب سے ویزوں کی ضمانت دی جاتی ہے جن کے بارے میں ہم سے دریافت کیاجاتاہے کہ کیاوہ قابل اعتبارہیں؟۔

ترجمان نے ایسی فرموں اورکنسلٹنسی ایجنسیوں سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاگیاکہ سفارتخانے کاا ن نوسر بازوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے نہ ہی ان پر بھروسہ کیاجائے۔ ترجمان کے مطابق جرمن سفارتخانے کا ایسے کسی بھی قسم کے ا دارے سے کوئی تعلق ،رابطہ یاوابستگی نہیں ہے۔

جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیاکہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کیلیے کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں،اس حوالے سے تمام معلومات ہماری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں