بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے

سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دی


Sports Reporter January 17, 2018
سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دی ۔ فوٹو: فائل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جنوری کو شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔

یو اے ای عجمان میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دی، گرین شرٹس نے 8 وکٹ پر 489 رنز کا بڑا مجموعہ حاصل کیا، محمد راشد نے 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان نثار علی ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، بدر منیر نے 72 رنز بنائے جب کہ آئی لینڈرز 7 وکٹ پر 333 رنز بنا پائے، چندرا دیشا پریا کی ناقابل شکست سنچری رائیگاں گئی۔ بدر منیر نے 2 جب کہ انیس جاوید اور محسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد راشد 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسری جانب بھارت نے بنگلا دیش کو بآسانی 7 وکٹ سے ہرایا، دفاعی چیمپئن نے 257 رنز کا ہدف 17 اوورز قبل حاصل کر لیا، گنیش مہودکر 112 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بنگلا دیش کے عبدالملک کی ناقابل شکست سنچری رائیگاں گئی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت کے مابین شارجہ میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں