سیکڑوں نجی اسپتال و لیبارٹریز ٹیکس نیٹ میں موجود ہی نہیں

اسلام آباد میں 48 اسپتال ولیبارٹریز رجسٹرڈ، 3 سال میں 79 کروڑ انکم، ڈھائی کروڑسیلز ٹیکس دیا


ایف بی آر میں صرف48 لیبارٹریاں رجسٹرڈ ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ قائم سیکڑوں نجی اسپتالوں اور ڈائگناسٹک لیبارٹریوں میں سے بیشتر لیبارٹریاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس رول پر موجود ہی نہیں۔

دستاویز کے مطابق اب تک ایف بی آر میں صرف48 اسپتال اور لیبارٹریاں رجسٹرڈ ہیں، ان لیبارٹریوں نے گزشتہ تین سال سے انکم ٹیکس کی مد میں79کروڑ72لاکھ روپے سے زائد جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں دو کروڑ55لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں قائم نجی اسپتالوں میں مختلف طبی ٹیسٹوں، تشخیص اور طریق ہائے کار کے فیس اسٹرکچر کو منظبط کرنے کے لئے کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے تاہم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و معاونت نے وزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و معاونت کے پیش کردہ ''اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2017'' بل کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ایف بی آر میں صرف48 لیبارٹریاں رجسٹرڈ ہیں جنہوں نے گزشتہ تین سال سے انکم ٹیکس کی مد میں79کروڑ72 لاکھ67ہزار روپے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں دو کروڑ55لاکھ نوے ہزار روپے ادا کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں