نیب حدیبیہ ریفرنس پرآج نظرثانی درخواست دائرکرے گا

نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے۔


نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے۔ فوٹو : فائل

قومی احتساب بیورو شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج عدالت عظمیٰ میں دائرکرے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست تیا ر کرلی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلہ میں فاضل ججز اور 3رکنی بینچ کا موقف مختلف ہے۔

واضح رہے کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے جس میں مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں