آصف زرداری کا لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل

بھرپور انتخابی تیاری کی ہدایت، میں اور بلاول گلی محلوں میں جائیںگے، سابق صدر


Asim Shahzad January 03, 2018
بھرپور انتخابی تیاری کی ہدایت، میں اور بلاول گلی محلوں میں جائیںگے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری نے آئندہ الیکشن لڑنے کیلیے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل دیدیا ہے۔

آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور میں دونوں لاہور میں بیٹھ کر الیکشن مانیٹرکریں گے جب کہ کارکنوں سے گلی محلوں میں جا کر ملیں گے اورانتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے دوران بلاول ہاؤس میں لاہور میں مختلف ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے دورہ لاہور کے دوران پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کو اپنے ساتھ ساتھ رکھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ اور 25زونز کے عہدیداروں کا اعلان بھی ایک ہفتے کے دوران کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں