سندھ پولیس کیلیے 20 جدید بکتر بند خریدنے کی تیاریاں

سوا ارب لاگت آئیگی،خصوصی گرانٹ جاری ، بارودی سرنگ سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا


Raheel Salman March 19, 2013
سوا ارب لاگت آئیگی،خصوصی گرانٹ جاری ، بارودی سرنگ سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا فوٹو:فائل

سندھ پولیس کے تحت سوا ارب روپے مالیت کی 20 جدید بکتر بند خریدنے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت نے خصوصی گرانٹ بھی جاری کردی ۔ یہ بکتر بند گاڑیاں جلد ہی بیرون ملک سے درآمد کرلی جائیں گی۔ مذکورہ بکتر بند کی خاصیت یہ ہے کہ زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے بھی باآسانی گزر جائے گی اور بارودی سرنگ سے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ فیاض لغاری دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے اور تمام معاملات طے کیے۔



، خریداری کے ضمن میں متعلقہ کمپنی کو یورو میں ادائیگی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ 4 بکتر بند ایسی بھی شامل ہیں جسے بارودی سرنگ سے بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ تکنیکی زبان میں اسے MINE RESISTANT کہا جاتا ہے، ان کا ماڈل LAZAR BTR SR 8808 ہے۔ اس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ 88 لاکھ 13 ہزار 800 روپے طے کی گئی ہے ، 16 بکتر بند ایسی ہوں گی جن میں کیمرے بھی نصب ہوں گے ، انکا ماڈل BOV M11 ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 4 کروڑ 17 لاکھ 68 ہزار 200 روپے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بکتر بند بیرون ملک سے درآمد کیے جانے پر تقریباً 50 لاکھ روپے کے اخراجات آئینگے۔ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری انتہائی خفیہ رکھی جارہی ہے اور اس سلسلے میں بکتر بند کی خریداری کا ٹینڈر نہ کرانیکی بھی سندھ حکومت سے خصوصی اجازت حاصل کی گئی ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ اس ضمن میں سندھ حکومت نے سوا ارب روپے بھی جاری کردیے ہیں اور جلد ہی خریداری کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں