ن لیگی سیاست اپنی موت مر رہی ہے آصف زرداری

اے پی سی فیصلوں کی توثیق، داتا دربار، بی بی پاک دامن کے مزارات پر حاضری


Asim Shahzad January 01, 2018
نواز شریف کا کوئی بھی این آر او جمہوریت کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگی سیاست اپنی موت مر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا موسم آگیاہے، الیکشن جلدی ہوں یا تاخیر سے ہوں، کارکن اپنی تیاری مکمل رکھیں، پیپلز ٖپارٹی میدان مارے گی، وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی تاہم ن لیگی سیاست اپنی موت مر رہی ہے جب کہ نواز شریف کا کوئی بھی این آر او جمہوریت کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمان چن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پارٹی کارکنوں کو الیکشن کیلیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس مرتبہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیٹیں نکالے گی، جیالوں کو تیار کیا جائے۔ آصف زرداری نے لاہور میں داتا صاحبؒ اور بی بی پاکدامن کے مزارات پر حاضری بھی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی سٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں