نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے، ذرائع


ویب ڈیسک December 30, 2017
نوازشریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس 737 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق بھی اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اوراسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا۔ دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں