پاکستان میں ہر سال 5 ہزار خواتین قتل ہوتی ہیں

دنیا میں ہر3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ہے، ماہرین کااظہارخیال


نوید معراج December 20, 2017
دنیا میں ہر3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ہے، ماہرین کااظہارخیال۔ فوٹو: فائل

ROME: پی پی اے ایف کے سی ای اوقاضی عظمت عیسٰی نے بتایا کہ ہیومن رائٹس واچ کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں گھریلوتشدد کے باعث ہر سال 5ہزار خواتین قتل ہوجاتی ہیں۔

پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈنے صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف 16 روزہ مہم کے اختتام پر مقاصد کے حصول کیلیے پینل مباحثے کا اہتمام کیا۔ مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول اورخواتین وبچیوں کیلیے صنفی برابری اور بااختیاربنانے کیلیے طریقہ کارپرروشنی ڈالی۔

پی پی اے ایف کے سی ای اوقاضی عظمت عیسٰی نے عالمی صورتحال اورپاکستان میں حالات سے متعلق روشنی ڈالی اوربتایا کہ ہیومن رائٹس واچ کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں 70فیصد خواتین تشدد کانشانہ بنتی ہیں اور گھریلو تشدد کے باعث ہر سال 5ہزار خواتین قتل ہوجاتی ہیں۔ عالمی سطح پر بھی ہر3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ہے۔

پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈکی سینئرگروپ ہیڈگرانٹس مس سیمی کمال ،فارمرزڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام مصطفی،یونیسف کی چائلڈپروٹیکشن اسپیشلسٹ مس مقدسہ مہرین اورپی ٹی وی ہوم کے آئی ٹی منیجر اظہر حفیظ پینل میں شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں