فاٹا اصلاحات فضل الرحمن اچکزئی کے تحفظات مستردکرنیکافیصلہ

وزیراعظم نے فاٹااصلاحات،حلقہ بندیوں پر پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس کل طلب کر لیا


سردار سکندر December 14, 2017
انتخابی حلقوں کی دوبارہ حدبندی اورفاٹااصلاحات بل پراپوزیشن کے تحفظات دور کیے جائیں گے فوٹو : فائل

MOSCOW: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااہم اجلاس کل(جمعے کو) طلب کرلیاہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں حکومت کے فاٹااصلاحات بل پراپوزیشن کے تحفظات دوراورسینیٹ میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حدبندی پراتفاق رائے پیداکرنے کیلیے کوشش کرناہے۔

فاٹا اصلاحات پر قانون سازی کی حمایت نہ کرنے اوراس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرسیاسی اورعوامی حلقوں میں شدید تنقیدکاسامناہے۔ ن لیگ کے قابل اعتمادذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلائیں گے کہ حکومت فاٹااصلاحات پرقانون سازی کیلیے سنجیدہ ہے اورتکنیکی مسائل کی وجہ سے بل اسمبلی میں پیش نہیں کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم فاٹااصلاحات اور انتخابی حلقوں کی نئی حدبندی پرقانون سازی کے جلدحق میں ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن پارلیمان نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے مولانافضل الرحمن اورمحمود اچکزئی کی فاٹااصلاحات پرمخالفت کو مسترد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے فاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام سمیت اصلاحات کیلیے وسیع ترعوامی اورسیاسی حمایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اچکزئی کی پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی رکن نہیں ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اچکزئی اور مولانافضل الرحمن کی پارٹیوں کے بہت تھوڑے ارکان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں