استاد سلامت علی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے موسیقی پروگرام

گلوکار استاد شفقت علی ، فیضان علی ، نادر علی اور عرش علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا


Showbiz Reporter December 13, 2017
لاہور آرٹس کونسل میں موسیقی کے قدر دانوں کیلیے ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہے گے، کیپٹن عطا محمد خان۔ فوٹو : فائل

لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں استاد سلامت علی خاں (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے موسیقی کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

لاہورآرٹس کونسل الحمرا کے زیراہتمام شام چوراسی گھرانے کے استاد سلامت علی خاں (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے موسیقی کا ایک پروگرام الحمرا ہال نمبردومیں منعقد ہوا۔ جس میں نامور گلوکار استاد شفقت علی خاں ، فیضان علی خاں، نادر علی خاں اور عرش علی خاں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کیپٹن عطا محمد خان نے اس موقع پر کہا ہمارے ہاں کلاسیکی موسیقی انھی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جو استاد سلامت علی خاں (مرحوم )نے اسے عطاکیں ہیں آج موسیقی کی انھی روایات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیپٹن عطا محمد خان نے کہاکہ استاد سلامت علی نے کلاسیکی موسیقی کو اوج ثریا پرپہنچایا اور عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا تاہم لاہور آرٹس کونسل میں موسیقی کے قدر دانوں کیلیے ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہے گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں