غیرقانونی سرگرمیوں پر چینی باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اگر میرٹ پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جاتا ہے توچینی قونصلیٹ کو کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو گا، قونصل جنرل چین


Saleh Mughal December 12, 2017
اگر میرٹ پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جاتا ہے توچینی قونصلیٹ کو کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو گا، قونصل جنرل چین۔ فوٹو:فائل

میگا منصوبوں پر خدمات انجام دینے والے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث چینی ماہرین اور چینی باشندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میگا منصوبوں پر چینی ماہرین اور چینی باشندے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ ان کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی مہیا کررہا ہے تاہم ماضی میں چینی باشندوں کی جانب سے سیکیورٹی ایس او پی کی خلاف ورزی کی شکایات تو سامنے آئی تھیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی جانب سے مس کنڈکٹ، غیر مہذب رویہ اورمارکٹائی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام معاملہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں اٹھایا گیا جس کی صدارت ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری اوروائس قونصل جنرل برائے چین نے کی تاہم اس موقع پر قونصل جنرل چین نے کہا کہ اگرایسا کرنیوالے عناصر کیخلاف میرٹ پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جاتا ہے توچینی قونصلیٹ کو کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔