امرتسر جیل میں گونگے بہرے پاکستانی بچے کے قید ہونے کا انکشاف

نوعمر لڑکا اشاروں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بارے میں بتاتا ہے۔


Express Desk December 01, 2017
نوعمر لڑکا اشاروں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بارے میں بتاتا ہے۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI,: بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں گونگے اور بہرے پاکستانی بچے کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بچے کی تصویر کے ہمراہ دفتر خارجہ کو تفصیلات بھجوائی ہیں اور بچے کے والدین کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بھارتی حکام کے مطابق بچہ 17 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بچہ بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر پاکستان کے پرچم اورکرنسی کی شناخت کرتا ہے جب کہ نوعمر لڑکا اشاروں میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بارے میں بتاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں