ٹیکسٹائل شعبے کو816 ارب کا سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل

نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کے لیے طریقہ کار میں بھی ترمیم کردی گئی


Khabar Nigar March 11, 2013
یہ ریفنڈز رواں مالی سال 2012-13 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) میں حاصل کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک ارب 25 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس ادا کرکے 8 ارب 16 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل کرلیا۔

ادائیگی اور ریفنڈز کے حصول میں 6 ارب 91 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فرق کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام حیران رہ گئے ہیں۔ یہ ریفنڈز رواں مالی سال 2012-13 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) میں حاصل کیے گئے۔

مزید برآں ایف بی آر نے نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کے لیے طریقہ کار میں ترمیم کردی ہے نان ٹمپرڈ چیسز اور انجن والی گاڑیوں کے لیے ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔